المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند الحسن عن عائد باب: حسن بصری کی سیدنا عائذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15118
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو رَبِيعَةَ فَهِدُ بْنُ عَوْفٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْخُزَاعِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ قَالُوا: ثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ثنا الْحَسَنُ، قَالَ: دَخَلَ عَائِذُ بْنُ عَمْرٍو عَلَى زِيَادٍ فَلَمْ يُسَلِّمْ عَلَيْهِ بِالْإِمْرَةِ فَقَالَ عَائِذٌ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مِنْ شَرِّ الرِّعَاءِ الْحُطَمَةُ» ، اتَّقِ أَنْ لَا تَكُونَ مِنْهُمْ، فَقَالَ لَهُ زِيَادٌ: اجْلِسْ فَإِنَّمَا أَنْتَ مِنْ نُخَالَةِ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ عَائِذٌ: وَكَانَتْ فِيهِمْ نُخَالَةٌ؟ أَنَّمَا كَانَتِ النُّخَالَةُ بَعْدَهُمْ وَفِي غَيْرِهِمْترجمہ
حسن بصری بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ زیاد کے پاس گئے تو اسے امارت کے لقب سے سلام نہ کیا، اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”بدترین حکمران وہ ہیں جو رعایا کو کچل دینے والے ہوں“، خبردار! ایسا نہ ہو کہ تم انہی میں سے ہو۔ زیاد نے اس سے کہا: بیٹھ جاؤ، تم تو محمد ﷺ کے صحابہ کے بھوسے (نکمے لوگوں) میں سے ہو۔ عائذ رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: کیا ان میں بھوسا بھی تھا؟ بھوسا تو ان کے بعد اور ان کے علاوہ (دوسروں میں) پیدا ہوا۔