المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نسبته باب: سیدنا عقبہ ابوعبدالرحمن رضی اللہ عنہ کا نسب
حدیث نمبر: 15068
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنِ الْحَسَنِِ، أَنَّ عِيَاضَ بْنَ حِمَارٍ جَاءَ بِنَاقَةٍ وَرَاحِلَةٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَهْدَاهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُدْهَا» فَقَادَهَا، فَنَادَاهُ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا عِيَاضُ بْنَ حِمَارٍ، أَسْلَمْتَ؟» فَقَالَ: لَا، قَالَ: «دُونَكَ نَاقَتَكَ فَإِنَّ اللهَ حَرَّمَ عَلَيْنَا زَبْدَ الْمُشْرِكِينَ»ترجمہ
سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ (جو اس وقت مسلمان نہیں ہوئے تھے) رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک اونٹنی اور سواری لے کر آئے اور اسے ہدیہ کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے لے چلو۔“ چنانچہ وہ اسے لے کر چلے۔ نبی اللہ ﷺ نے انہیں پکارا: ”اے عیاض بن حمار! کیا تم مسلمان ہو گئے ہو؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اپنی اونٹنی اپنے پاس ہی رکھو، کیونکہ اللہ نے ہم پر مشرکوں کا نذرانہ حرام کر دیا ہے۔“