المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نسبته باب: سیدنا عقبہ ابوعبدالرحمن رضی اللہ عنہ کا نسب
حدیث نمبر: 15069
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْعَدَوِيُّ، قَالَا: ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ يَزِيدَ، أَخِي مُطَرِّفٍ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ، قَالَ: أَهْدَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَةً أَوْ بَدَنَةً فَقَالَ: «أَسْلَمْتَ؟» قُلْتُ: لَا، قَالَ: «إِنِّي نُهِيتُ عَنْ زَبْدِ الْمُشْرِكِينَ»ترجمہ
سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک اونٹنی یا قربانی کا جانور ہدیہ کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم مسلمان ہو گئے ہو؟“ میں نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے مشرکوں کا نذرانہ لینے سے منع کیا گیا ہے۔“