❮
❯
حدیث نمبر: 15044
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ: تَزَوَّجْتُ بِنْتَ أَبِي إِهَابٍ التَّيْمِيِّ فَلَمَّا كَانَتْ صَبِيحَةَ مِلْكِهَا جَاءَتْ مَوْلَاةٌ لِأَهْلِي بِمَكَّةَ فَقَالَتْ: إِنِّي قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا، فَرَكِبْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بالمدينَةِ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ وَقُلْتُ: لَقَدْ سَأَلْتُ أَهْلَ الْجَارِيَةِ فَأَنْكَرُوا، قَالَ: «كَيْفَ وَقَدْ قِيلَ» قَالَ: فَفَارَقْتُهَا وَنَكَحْتُ غَيْرَهَا
ترجمہ

سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو اہاب تمیمی کی بیٹی سے نکاح کیا، جب نکاح کی اگلی صبح ہوئی تو مکہ میں میرے گھر والوں کی ایک آزاد کردہ لونڈی آئی اور کہنے لگی: میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ چنانچہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس سوار ہو کر گیا، آپ اس وقت مدینہ میں تھے، میں نے آپ سے اس کا ذکر کیا اور عرض کیا: میں نے اس لڑکی کے گھر والوں سے پوچھا تو انہوں نے انکار کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بھلا کیسے، جبکہ یہ بات کہی جا چکی ہے؟“ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: چنانچہ میں نے اسے چھوڑ دیا اور کسی اور سے نکاح کر لیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 15044
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 352، حدیث 973