المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند عقبة باب: سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 15045
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ح وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عَبْدِ اللهِِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ الْحَارِثِ، وَحَدَّثَنِي صَاحِبٌ لِي وَأَنَا لِحَدِيثِ صَاحِبِي حَافَظٌ، قَالَ: تَزَوَّجْتُ أُمَّ يَحْيَى بِنْتَ أَبِي إِهَابٍ، فَدَخَلَتْ عَلَيْنَا امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ، فَزَعَمَتْ أَنَّهَا أَرْضَعَتْهُمَا جَمِيعًا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْرَضَ عَنِّي، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْرَضَ عَنِّي، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَأَعْرَضَ عَنِّي فَقُلْتُ: إِنَّهَا كَاذِبَةٌ فَقَالَ: «وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهَا كَاذِبَةٌ وَقَدْ قَالَتْ مَا قَالَتْ، دَعْهَا عَنْكَ»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ام یحییٰ بنت ابی اہاب سے نکاح کیا، پھر ہمارے پاس ایک سیاہ فام عورت آئی اور اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے ان دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ میں نے اس کا ذکر نبی کریم ﷺ سے کیا تو آپ نے مجھ سے منہ پھیر لیا، میں نے پھر نبی کریم ﷺ سے ذکر کیا تو آپ نے پھر منہ پھیر لیا، میں نے پھر آپ سے ذکر کیا تو آپ نے پھر منہ پھیر لیا۔ میں نے عرض کیا: وہ جھوٹی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کیسے معلوم کہ وہ جھوٹی ہے جبکہ اس نے جو کہنا تھا کہہ دیا؟ اسے (اپنی بیوی کو) اپنے سے الگ کر دو۔“