حدیث نمبر: 15042
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ الْبَكْرَاوِيُّ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: سَمِعْتُُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ بْنَ عَامِرٍ، أَنَّهُ تَزَوَّجَ أُمَّ يَحْيَى بِنْتَ أَبِي إِهَابٍ، فَجَاءَتْ أَمَةٌ سَوْدَاءُ فَقَالَتْ: قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا قَالَ: فَجِئْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَأَعْرَضَ عَنِّي، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: «وَكَيْفَ وَقَدْ زَعَمَتْ أَنَّهَا قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا فَنَهَاهُ عَنْهَا»
ترجمہ

ایک سیاہ فام لونڈی آئی اور کہا: میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے منہ پھیر لیا۔ میں نے پھر اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بھلا کیسے، جبکہ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے؟“ اور اسے اس سے منع فرما دیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 15042
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 352، حدیث 971