حدیث نمبر: 15041
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ عَامِرٍ أَخْبَرَهُ أَو سَمِعَهُ مِنْهُ - إِنْ لَمْ يَكُنْ خَصَّهُ - أَنَّهُ نَكَحَ أُمَّ يَحْيَى بِنْتَ أَبِي إِهَابٍ، فَقَالَتْ لَهُ أَمَةٌ سَوْدَاءٌ: قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا، قَالَ: فَجِئْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ لَهُ فَأَعْرَضَ، فَجِئْتُ إِلَيْهِ الثَّانِيَةَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: «وَكَيْفَ وَقَدْ زَعَمَتْ أَنَّهَا قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا فَنَهَاهُ»
ترجمہ

سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سیاہ فام لونڈی نے ان سے کہا: میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے توجہ نہ دی اور منہ پھیر لیا۔ میں دوبارہ آپ کے پاس آیا اور اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بھلا کیسے، جبکہ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے؟“ اور اسے اپنی بیوی کے ساتھ رہنے سے منع فرما دیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 15041
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 351، حدیث 970