المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
دخين أبو الهيثم كاتب عقبة، عن عقبة بن عامر باب: دخین، ابوالہیثم، جو سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کے کاتب تھے، کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14957
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا عَمَّارُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْمُخْتَارِ، ح وَحَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ يَحْيَى المثوثي الْبَصْرِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ، قَالَا: ثَنَا سَهْلُ بْنُ أَسْلَمَ الْعَدَوِيُّ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَنْصُورٍ، عَنْ دُخَيْنٍ الْحَجْرِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى بَيْتِ اللهِ حَافِيَةً حَاسِرَةً، فَمَرَّ بِهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مَا شَأْنُ هَذِهِ؟» قَالُوا: إنَّهَا نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى بَيْتِ اللهِ حَافِيَةً حَاسِرَةً، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مُرُوهَا فَلْتَخْتَمِرْ وَلْتَرْكَبْ وَلْتَحُجَّ»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عقبہ کی بہن نے نذر مانی کہ وہ ننگے پاؤں اور بغیر سر ڈھانپے بیت اللہ تک چلے گی۔ رسول اللہ ﷺ کا اس کے پاس سے گزر ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا کیا معاملہ ہے؟“ لوگوں نے بتایا: اس نے نذر مانی ہے کہ وہ ننگے پاؤں اور بغیر سر ڈھانپے بیت اللہ جائے گی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے کہو کہ سر ڈھانپے، سواری پر جائے اور حج کرے۔“