المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ابن لهيعة، عن أبي عشانة باب: ابن لہیعہ کی ابوعشانہ سے روایات
حَدَّثَنَا خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي عُشَّانَةَ قَالَ: عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ يَقُولُ: لَا نَقُولُ مَا لَمْ يَقُلْ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ جَهَنَّمَ»
سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " رِجَالٌ مِنْ أُمَّتِي يَقُومُ أَحَدُهُمْ مِنَ اللَّيْلِ فَيُعَالِجُ نَفْسَهُ بِالطُّهُورِ وَعَلَيْهِ عُقْدَةٌ، فَإِذَا وَضَّأَ رِجْلَيْهِ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، فَإِذَا وَضَّأَ وَجْهَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، فَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِهِ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، فَيَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي يُعَالِجُ نَفْسَهُ لِيَسْأَلَنِي، مَا سَأَلَ عَبْدِي فَهُوَ لَهُ "ابوعشانہ کہتے ہیں: سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: ہم وہ بات نہیں کہتے جو آپ ﷺ نے نہیں فرمائی، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے مجھ پر ایسی بات کہی جو میں نے نہیں کہی، وہ جہنم میں اپنا ٹھکانہ بنا لے۔“
سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میری امت میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جن میں سے کوئی رات کو اٹھتا ہے اور طہارت کے ذریعے اپنے نفس کا علاج کرتا ہے، اس پر ایک گرہ ہوتی ہے، جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، تو اللہ عزوجل فرماتا ہے: میرے بندے کو دیکھو، یہ مجھ سے مانگنے کے لیے اپنے نفس کا علاج کر رہا ہے، میرے بندے نے جو مانگا وہ اسی کا ہے۔“