المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ابن لهيعة، عن أبي عشانة باب: ابن لہیعہ کی ابوعشانہ سے روایات
حدیث نمبر: 14913
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي عُشَّانَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «إِذَا تَطَهَّرَ الْعَبْدُ، ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ يَرْعَى الصَّلَاةَ كُتِبَ لَهُ كِتَابٌ بِكُلِّ خَطْوَةٍ يَخْطُوهَا إِلَى الْمَسْجِدِ عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَالْقَاعِدُ فِيهِ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ كَالْقَانِتِ وَيُكْتَبُ مِنَ الْمُصَلِّينِ مِنْ حِينَ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْهِ»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب بندہ پاکیزگی حاصل کرتا ہے، پھر نماز کی نگرانی کرتے ہوئے مسجد آتا ہے تو مسجد کی طرف اٹھائے گئے ہر قدم پر اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اور جو وہاں بیٹھ کر نماز کا انتظار کرتا ہے وہ قانت کی طرح ہے، اور اپنے گھر سے نکلنے سے لے کر واپسی تک اسے نمازیوں میں لکھا جاتا ہے۔“