المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الخير مرثد بن عبد الله اليزني، عن عقبة باب: ابوالخیر مرثد بن عبداللہ یزنی کی سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14843
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ قَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ امْرِئٍ فِي ظِلِّ صَدَقَتِهِ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ» أَوْ قَالَ: «حَتَّى يُحْكَمَ بَيْنَ النَّاسِ» قَالَ يَزِيدُ: وَكَانَ أَبُو الْخَيْرِ لَا يُخْطِئُهُ يَوْمُ إلَّا تَصَدَّقَ بِكَعْكَةٍ أَوْ بِفُولَةٍ أَوْ بِكَذَا، سَمَّى شَيْئًاترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر شخص اپنے صدقے کے سائے میں رہے گا یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے“ (یا فرمایا: ”یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان حکم کیا جائے“)۔
یزید کہتے ہیں: ابوالخیر کا کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جس میں وہ کچھ نہ کچھ صدقہ نہ کرتے ہوں، خواہ ایک کعک ہو یا ایک پھلی یا کوئی اور چیز۔