المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الخير مرثد بن عبد الله اليزني، عن عقبة باب: ابوالخیر مرثد بن عبداللہ یزنی کی سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14841
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ، يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَتْلَى أُحُدٍ، ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ كَالْمُوَدِّعِ لِلْأَحْيَاءِ وَالْأَمْوَاتِ فَقَالَ: «إنِّي فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، وَإِنَّ عَرْضَهُ مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى الْجُحْفَةِ، وَإِنِّي لَسْتُ أَخْشَى عَلَيْكُمْ أَنْ تُشْرِكُوا بَعْدِي، وَلَكِنِّي أَخْشَى عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا أَنْ تَنَافَسُوا فِيهَا فَتَفْشَلُوا فَتَهْلِكُوا كَمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ» فَكَانََ آخِرَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے احد کے شہداء پر نماز جنازہ پڑھی، پھر منبر پر اس طرح چڑھے جیسے زندوں اور مُردوں سے الوداع کہہ رہے ہوں اور فرمایا: ”میں حوض پر تم سے پہلے پہنچنے والا ہوں، اور اس کا عرض ایلہ اور جحفہ کے درمیان کے فاصلے کے برابر ہے، مجھے تمہارے بارے میں یہ خدشہ نہیں کہ تم میرے بعد شرک کرو گے، بلکہ مجھے یہ خدشہ ہے کہ تم دنیا کے حصول میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو گے، پھر کمزور پڑ جاؤ گے اور اسی طرح ہلاک ہو جاؤ گے جیسے تم سے پہلے لوگ ہلاک ہوئے۔“ یہ آخری بار تھا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو مسجد میں دیکھا۔