حدیث نمبر: 14839
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، ثَنَا اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمًا فَصَلَّى عَلَى أَهْلِ أُحُدٍ صَلَاتَهُ عَلَى الْمَيِّتِ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ: «إِنِّي فَرَطُكُمْ وَأَنَا شَهِيدٌ عَلَيْكُمْ، وَإِنِّي وَاللهِ لَأَنْظُرُ إِلَى حَوْضِي الْآنَ، وَإِنِّي قَدْ أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الْأَرْضِ، وَإِنِّي وَاللهِ لَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تُشْرِكُوا بَعْدِي، وَلَكِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تَتَنَافَسُوا فِيهَا»
ترجمہ

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک دن باہر تشریف لائے اور اہل احد پر نماز جنازہ کی طرح دعا کی، پھر منبر پر تشریف لے گئے اور فرمایا: ”میں تم سے پہلے حوض پر پہنچنے والا ہوں اور تم پر گواہ ہوں، اللہ کی قسم میں اس وقت اپنے حوض کو دیکھ رہا ہوں، اور مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں دی گئی ہیں، اور اللہ کی قسم مجھے تمہارے بارے میں یہ خوف نہیں کہ تم میرے بعد شرک کرو گے، بلکہ مجھے یہ خوف ہے کہ تم دنیا کے حصول میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14839
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 278، حدیث 767