حدیث نمبر: 14809
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ سَعْدٍ التُّجِيبِيِّ، أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ، لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ: " يَا بَنِيَّ، إِنِّي أَنْهَاكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ فَاحْتَفِظُوا بِهَا: لَا تَقْبَلُوا الْحَدِيثَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إلَّا مِنْ ثِقَةٍ، وَلَا تَدَّيَّنُوا وَإِنْ لَبِسْتُمُ الْعَبَاءَ، وَلَا تَكْتُبُوا شِعْرًا تُشْغِلُوا بِهِ قُلُوبَكُمْ عَنِ الْقُرْآنِ "
ترجمہ

عمارہ بن سعد تجیبی بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے فرمایا: ”اے میرے بیٹو! میں تمہیں تین باتوں سے منع کرتا ہوں، ان کی حفاظت کرنا: رسول اللہ ﷺ سے کوئی حدیث ثقہ راوی کے سوا کسی اور سے قبول نہ کرنا، قرض مت لینا خواہ تنگ دستی میں ٹاٹ ہی کیوں نہ پہننا پڑے، اور ایسا شعر مت لکھنا جس کی وجہ سے تمہارے دل قرآن سے غافل ہو جائیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14809
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 268، حدیث 737