المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
صفة عقبة وأخباره باب: سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کا حلیہ اور احوال
حدیث نمبر: 14808
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْباعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، ثَنَا أَبُو عُشَّانَةَ، أَنَّهُ رَأَى عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ يَصْبُغُ بِالسَّوَادِ، وَيَقُولُ: «تُسَوِّدُ أَعْلَاهَا وَتَأْبَى أُصُولُهَا» قَالَ: وَكَانَ شَاعِرًاترجمہ
ابوعشانہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کو (بالوں میں) کالا خضاب لگاتے اور یہ کہتے دیکھا: ”تم اوپر سے تو اسے کالا کر لیتے ہو، مگر جڑیں اپنی اصل رنگت پر قائم رہتی ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: وہ شاعر بھی تھے۔