المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الجهم، عن أبي مسعود باب: ابوالجہم کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14760
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَعَثَهُ سَاعِيًا قَالَ: «انْظُرْ أَبَا مَسْعُودٍ، لَا أُلْفِيَنَّكَ تَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى ظَهْرَكَ بَعِيرٌ لَهُ رُغَاءٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ قَدْ غَلَلْتَهُ» قَالَ: مَا أَنَا بِسَائِرٍ فِي وَجْهِي هَذَا، قَالَ: «إِذًا لَا أُكْرِهُكَ»ترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جب انہیں صدقہ وصول کرنے پر مقرر فرمایا تو فرمایا: ”دیکھو اے ابومسعود! میں تمہیں قیامت کے دن اس حال میں نہ پاؤں کہ تمہاری پیٹھ پر صدقے کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ سوار ہو جو آواز نکال رہا ہو، جسے تم نے چرا لیا ہو۔“ انہوں نے عرض کیا: پھر میں اس کام پر نہیں جاؤں گا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر میں تمہیں مجبور نہیں کرتا۔“