المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الجهم، عن أبي مسعود باب: ابوالجہم کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14761
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: «انْظُرْ أَبَا مَسْعُودٍ، لَا أُلْفِيَنَّكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَجِيءُ عَلَى ظَهْرَكَ بَعِيرٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ لَهُ رُغَاءٌ قَدْ غَلَلْتَهَ» قُلْتُ: إِذًا لَا أَنْطَلِقُ، قَالَ: «إِذًا لَا أُكْرِهُكَ»ترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے مجھے صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا، پھر فرمایا: ”دیکھو اے ابومسعود! میں تمہیں قیامت کے دن اس حال میں نہ پاؤں کہ تمہاری پیٹھ پر صدقے کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ سوار ہو جو آواز نکال رہا ہو، جسے تم نے چرا لیا ہو۔“ میں نے عرض کیا: تو پھر میں نہیں جاؤں گا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر میں تمہیں مجبور نہیں کرتا۔“