المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عياض بن عياض، عن أبي مسعود باب: عیاض بن عیاض کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14759
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ رَجُلٍ قَالَ سُفْيَانُ: أُرَاهُ عِيَاضَ بْنَ عِيَاضٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «إِنَّ فِيكُمْ مُنَافِقِينَ، فَمَنْ سَمَّيْتُهُ فَلْيَقُمْ، فَقَامَ سِتَّةٌ وَثَلَاثُونَ» فَقَالَ: «إِنَّ فِيكُمْ أَوْ مِنْكُمْ، فَسَلُوا اللهَ الْعَافِيَةَ» فَمَرَّ عُمَرُ بِرَجُلٍ كَانَ يَعْرِفُهُ فَقَالَ: مَا شَأْنُكَ؟ فَأَخْبَرَهُ مَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَقَالَ: بُعْدًا لَكَ سَائِرَ الْيَوْمِترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”تم میں کچھ منافق ہیں، جس کا نام میں لوں وہ کھڑا ہو جائے۔“ چنانچہ چھتیس آدمی کھڑے ہوئے۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کچھ اور بھی ہیں، اس لیے اللہ سے عافیت مانگو۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک ایسے آدمی کے پاس سے گزرے جسے وہ پہچانتے تھے، انہوں نے پوچھا: تمہیں کیا ہوا؟ اس نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے کیا فرمایا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: باقی سارا دن تمہارے لیے دوری ہی دوری ہو۔