المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو مالك الأشجعي، عن ربعي باب: ابومالک اشجعی کی ربعی سے روایات
حدیث نمبر: 14720
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ح، وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: " أَمَرَ رَجُلٌ أَهْلَهُ إِذَا مَاتَ أَنْ يُحْرِقُوهُ، ثُمَّ يَدُقُّوهُ، ثُمَّ يَذَرُوهُ فِي يَوْمٍ رَائِحٍ عَاصِفٍ، فَفَعَلُوا، فَجُمِعَ إِلَى رَبِّهِ جَلَّ وَعَزَّ فَقَالَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟ فَقَالَ: لَمْ يَكُنْ لَكَ يَا رَبِّ عَبْدٌ أَعْصَى لَكَ مِنِّي فَرَجَوْتُ أَنْ أَنْجُوَ فَقَالَ: تَجَاوَزُوا عَنْ عَبْدِي، فَغَفَرَ لَهُ " فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ هَكَذَا سَمِعْتُهُ مِنْ فِي رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے اپنے گھر والوں کو وصیت کی کہ جب وہ مر جائے تو وہ اسے جلا دیں، پھر کوٹ ڈالیں، پھر ایک تیز ہوا والے دن اسے بکھیر دیں۔ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا، تو اللہ عزوجل نے اسے اپنے پاس جمع کر لیا اور فرمایا: تمہیں یہ کرنے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟ اس نے کہا: اے میرے رب! تیرا کوئی بندہ مجھ سے زیادہ تیرا نافرمان نہ تھا، مگر مجھے امید تھی کہ میں بچ جاؤں گا۔ اللہ نے فرمایا: میرے بندے سے درگزر کرو۔ چنانچہ اسے بخش دیا گیا۔ سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے یہ حدیث اسی طرح رسول اللہ ﷺ کی زبانی سنی ہے۔