المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 14605–14609) باب: (احادیث 14605 تا 14609)
حدیث نمبر: 14605
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِالصَّدَقَةِ، فَيَنْطَلِقُ الرَّجُلُ فَيَتَحَامَلُ فَيَجِيءُ بِالْمُدِّ، وَإِنَّ لِبَعْضِهِمُ الْيَوْمَ لَمِائَةَ أَلْفٍ» قَالَ شَقِيقُ: فَرَأَيْتُ أَنَّهُ يُعَرِّضُ بِنَفْسِهِترجمہ
سیدنا عقبہ بن عمرو (ابومسعود) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ صدقہ کرنے کا حکم دیتے تو آدمی جا کر مزدوری کرتا اور ایک مد (غلہ) لے آتا، اور آج انہی میں سے کسی کے پاس ایک لاکھ (درہم) ہیں۔ شقیق کہتے ہیں: میں سمجھا کہ وہ اپنے بارے میں اشارہ کر رہے ہیں۔