❮
❯
حدیث نمبر: 14604
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثَنَا أَبِي، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يُكْنَى أَبَا شُعَيْبٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَرَفْتُ فِي وَجْهِهِ الْجُوعَ فَلَقِيتُ غُلَامًا لِي قَصَّابًا وَأَمَرْتُهُ أَنْ يَصْنَعَ طَعَامًا لِخَمْسِ رِجَالٍ، ثُمَّ دَعَوْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ خَامِسَ خَمْسَةٍ وَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ، فَلَمَّا بَلَغَ الْبَابَ قَالَ: «هَذَا قَدْ تَبِعَنَا فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ وَإِلَّا رَجَعَ» فَأَذِنْتُ لَهُ
ترجمہ

سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ انصار کے ایک آدمی سے، جن کی کنیت ابوشعیب تھی، روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ کے چہرے پر بھوک کے آثار پہچان لیے، پھر میں اپنے ایک قصاب غلام سے ملا اور اسے حکم دیا کہ پانچ آدمیوں کے لیے کھانا تیار کرے، پھر میں نے نبی کریم ﷺ کو دعوت دی، آپ ﷺ پانچویں کی حیثیت سے تشریف لائے، اور ایک آدمی ان کے پیچھے چل پڑا، جب دروازے پر پہنچے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ہمارے ساتھ آ گیا ہے، اگر چاہو تو اسے اجازت دے دو ورنہ یہ واپس چلا جائے گا۔“ میں نے اسے اجازت دے دی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14604
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 199، حدیث 532