حدیث نمبر: 14531
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ زُرَارَةَ الْحَدَثِيُّ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُثْمَانَ البَلْويِّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: اشْتَرَيْتُ أَنَا وَأَخِي مِائَةَ سَهْمٍ مِنْ سِهَامِ خَيْبَرَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «يَا عَاصِمُ مَا ذِئْبَانِ عَادِيَانِ أَصَابَا غَنَمًا أضَاعَهَا رَبُّهَا بِأَفْسَدَ لَهَا مِنْ حُبِّ الْمَرْءِ الْمَالَ وَالشَّرَفَ لِدِينِهِ»
ترجمہ

سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اور میرے بھائی نے خیبر کے حصص میں سے سو حصے خرید لیے، جب یہ بات نبی کریم ﷺ کو معلوم ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عاصم! دو بھوکے بھیڑیے کسی چھوڑی ہوئی بکریوں کی چراگاہ میں گھس جائیں، تو وہ اتنا نقصان نہیں پہنچاتے جتنا نقصان آدمی کے دین کو اس کے مال اور عزت کی محبت سے پہنچتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14531
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 173، حدیث 459