حدیث نمبر: 14510
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَطِيَّةَ الْقُرَظِيِّ قَالَ: «كُنْتُ فِيمَنْ عُرِضَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ قُرَيْظَةَ، فَشَكُّوا فِيَّ فَنَظَرُوا إِلَى عَانَتِي لَمْ تَنْبُتْ، فَخُلِّيَ سَبِيلِي»
ترجمہ

سیدنا عطیہ قرظی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بنو قریظہ کے دن جن لوگوں کو نبی کریم ﷺ کے سامنے پیش کیا گیا میں انہی میں تھا، انہیں میرے بارے میں شک ہوا تو میرا زیرِ ناف حصہ دیکھا، بال نہیں اگے تھے، چنانچہ مجھے چھوڑ دیا گیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14510
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 165، حدیث 438