المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطية القرظي كان ينزل الكوفة باب: سیدنا عطیہ قرظی رضی اللہ عنہ، جو کوفہ میں رہائش رکھتے تھے
حدیث نمبر: 14511
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا، فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ يَقُولُ: «كُنْتُ يَوْمَ حَكَمَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ فِي بَنِي قُرَيْظَةَ غُلَامًا فَشَكُّوا بِي فَلَمْ يَجِدُوا الْمُوسَى جَرَتْ عَلَيَّ فَاسْتُبْقِيتُ»ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے کوفہ کی مسجد میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا: ”جس دن سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے بنو قریظہ کے بارے میں فیصلہ کیا، میں ایک لڑکا تھا، انہیں میرے بارے میں شک ہوا تو انہوں نے پایا کہ استرا مجھ پر نہیں چلا (یعنی ابھی بال نہیں اگے تھے)، چنانچہ مجھے زندہ رکھا گیا۔“