المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن مضرس بن حارثة بن لام الطائي باب: سیدنا عروہ بن مضرس بن حارثہ بن لام طائی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14456
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَامِرٍ، حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ مُضَرِّسٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: قَدْ أَحْفَيْتُ وَأَنْصَبْتُ وَفَعَلْتُ وَفَعَلْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ: «مَنْ أَدْرَكَ جَمْعًا فَوَقَفَ مَع النَّاسِ حَتَّى يُفِيضَ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ، وَمَنْ لَم يُدْرِكْ ذَلِك فَلَا حَجَّ لَهُ»ترجمہ
سیدنا عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: میں تھک گیا، مشقت اٹھائی اور ایسے ایسے کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو مزدلفہ پہنچے اور لوگوں کے ساتھ وقوف کرے یہاں تک کہ وہ روانہ ہوں، اس نے حج پا لیا، اور جو یہ نہ پائے اس کا حج نہیں ہوا۔“