المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عروة بن مضرس بن حارثة بن لام الطائي باب: سیدنا عروہ بن مضرس بن حارثہ بن لام طائی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14455
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، ح وَحَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ قَالَا أَنَا خَالِدٌ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ، أَنَّه أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَتْعَبْتُ وَأَنْصَبْتُ وأَحْفَيْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ: «مَنْ أَدْرَكَ جَمْعًا مَع النَّاسِ والْإِمامَ قَبْلَ أَنْ يُفِيضُوا فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ، وَمَنْ لَم يُدْرِكْ النَّاسَ والإِمامَ بِجَمْعٍ حَتَّى يُفِيضُوا فَلَم يُدْرِكِ الْحَجَّ»ترجمہ
سیدنا عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں تھک گیا، مشقت اٹھائی اور چلتے چلتے پاؤں گھس گئے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو لوگوں اور امام کے ساتھ مزدلفہ میں، ان کے روانہ ہونے سے پہلے، پہنچ جائے اس نے حج پا لیا، اور جو لوگوں اور امام کو مزدلفہ میں ان کے روانہ ہونے سے پہلے نہ پا سکے اس نے حج نہیں پایا۔“