المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند عتبة بن غزوان باب: سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 14358
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنُ مَنْدَهْ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ الْأَسَدِيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْخَلِيلِ، يُحَدِّثُ عَنْ مُجَاهِدٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ الشِّخِّيرِ قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا عُتْبَةُ بْنُ غَزْوَانَ السُّلَمِيُّ فَخَطَبَنَا وَهُوَ بِالْبَصْرَةِ فَقَالَ: «إِنَّ الدُّنْيَا قَدْ آذَنَتْ بِصَرْمٍ وَوَلَّتْ حَذَّاءَ فَلَمْ يَبْقَ مِنْهَا إِلَّا صُبَابَةٌ كَصُبَابَةِ الْإِنَاءِ صَبَّهَا صَاحِبُهَا إِلَّا وَإنَّكُمْ مُنْتَقِلُونَ فَانْتَقِلُوا بِخَيْرِ مَا بِحَضْرَتِكُمْ وَلَقَدْ رَأَيْتُنِي سَابِعَ سَبْعَةٍ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ قَرِحَتْ أَفْوَاهُنَا مِنْ أَكْلِ الْأَشْجَارِ»ترجمہ
ابن شخیر بیان کرتے ہیں: عتبہ بن غزوان سلمی رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے اور بصرہ میں ہمیں خطاب کیا اور فرمایا: ”بے شک دنیا نے اپنے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے اور تیزی سے پیٹھ پھیر لی ہے، اور اس میں سے صرف اتنا باقی رہ گیا ہے جتنا برتن کی تلچھٹ جو اس کا مالک انڈیل دیتا ہے، اور تم ضرور منتقل ہونے والے ہو، سو اپنے پاس موجود بہترین چیز کے ساتھ منتقل ہو جاؤ۔ اور میں نے خود کو دیکھا کہ میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ سات آدمیوں میں ساتواں تھا اور درخت کے پتے کھا کھا کر ہمارے منہ چھل گئے تھے۔“