المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محل بن خليفة، عن عدي بن حاتم باب: محل بن خلیفہ کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14297
حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ عِمْرَانَ الْعَسْكَرِيُّ، ثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَسْكَرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، ثَنَا أَبُو عَبْدَانَ مَسْلَمَةُ، عَنْ سَعْدٍ الطَّائِيِّ، عَنْ مُحِلِّ بْنِ خَلِيفَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَيْسَ مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إلَّا سَيُكَلِّمُهُ رَبُّهُ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ تَرْجُمَانٌ يُتَرْجِمُ لَهُ وَلَا حَاجِبٌ يَحْجُبُهُ فَيَقُولُ: «أَلَمْ أُرْسِلْ إِلَيْكَ رَسُولًا؟» فَيَقُولُ: بَلَى، ثُمَّ يَقُولُ: «أَلَمْ أُؤْتِكَ مَالًا وَأُفْضِلُ عَلَيْكَ؟» فَيَقُولُ: بَلَى، «فَلْيَتَّقِ أَحَدُكُمُ النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ»ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک سے اس کا رب کلام فرمائے گا، اس کے اور اس کے درمیان نہ کوئی ترجمان ہو گا جو ترجمانی کرے اور نہ کوئی حاجب جو روکے۔ اللہ فرمائے گا: ”کیا میں نے تمہاری طرف رسول نہیں بھیجا تھا؟“ وہ کہے گا: کیوں نہیں۔ پھر فرمائے گا: ”کیا میں نے تمہیں مال نہیں دیا اور تم پر فضل نہیں کیا؟“ وہ کہے گا: کیوں نہیں۔ پس تم میں سے ہر ایک آگ سے بچے، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے ہی سے۔“