المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خيثمة بن عبد الرحمن، عن عدي بن حاتم باب: خیثمہ بن عبدالرحمن کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14268
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُسَيْنٍ الْأَنْمَاطِيُّ، وَعَبْدُ السَّلَامِ بْنُ سَهْلٍ السُّكَّرِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ جَنَّادٍ الْحَلَبِيُّ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: مَا دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا وَسَّعَ لِي أَوْ قَالَ: «تَحَرَّكَ لِي، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ يَوْمًا وَهُوَ فِي بَيْتٍ مَمْلُوءٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَلَمَّا رَآنِي وَسَّعَ لِي حَتَّى جَلَسْتُ إِلَى جَانِبِهِ»ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں جب بھی رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوا، آپ ﷺ نے میرے لیے جگہ کشادہ کر دی، یا فرمایا: میرے لیے حرکت فرمائی۔ ایک دن میں آپ ﷺ کے پاس حاضر ہوا اور آپ ﷺ ایک ایسے گھر میں تھے جو صحابہ کرام سے بھرا ہوا تھا، جب آپ ﷺ نے مجھے دیکھا تو میرے لیے جگہ کشادہ فرما دی، یہاں تک کہ میں آپ ﷺ کے پہلو میں بیٹھ گیا۔