المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خيثمة بن عبد الرحمن، عن عدي بن حاتم باب: خیثمہ بن عبدالرحمن کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14269
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِيٍّ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ الْعَوَضِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ الرَّقَاشِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا أَهْلُ صَيْدٍ، مَا تَرَى فِي الْمِعْرَاضِ؟ قَالَ: «مَا خَزَقَ مِنْهُ فَكُلْ» وَسَأَلْتُهُ عَنِ الْكِلَابِ؟ فَقَالَ: «إِذَا أَرْسَلْتَ كِلَابَكَ فَمَا أَخَذَتْ فَكُلْ إلَّا أَنْ يَدْخُلَ فِيهَا كَلْبٌ مِنْ غَيْرِهَا»ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم شکار کرنے والے لوگ ہیں، آپ معراض کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو اس سے چھد جائے اسے کھاؤ۔“ اور میں نے آپ ﷺ سے کتوں کے بارے میں بھی پوچھا؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم اپنے کتے چھوڑو تو جو وہ پکڑیں اسے کھاؤ، الا یہ کہ ان کے ساتھ کوئی اور کتا بھی شامل ہو جائے۔“