حدیث نمبر: 1423
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَةَ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ دَاوُدَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي مَسِيرٍ فَقَالَ: «إِنَّا مُدْلِجُونَ، فَلَا يَدْخُلَنَّ مَعَنَا مُضْعِفٌ، وَلَا مُصْعِبٌ» ، فَارْتَحَلَ رَجُلٌ عَلَى نَاقَةٍ، صَعْبَةٍ فَصَرَعَتْهُ، فَانْدَقَّتْ فَخِذُهُ، فَمَاتَ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّلَاةِ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَمَرَ بِلَالًا فَنَادَى «إِنَّ الْجَنَّةَ لَا تَحِلُّ لِعَاصٍ ثَلَاثًا»
ترجمہ

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک سفر میں تھے تو فرمایا: ”ہم رات کو سفر کرنے والے ہیں، تو ہمارے ساتھ کوئی کمزور اونٹ والا اور نہ کوئی سرکش اونٹ والا شامل ہو“، تو ایک شخص ایک سرکش اونٹنی پر سوار ہوا تو اس نے اسے گرا دیا، اس کی ران ٹوٹ گئی اور وہ مر گیا۔ نبی کریم ﷺ نے اس کی نماز جنازہ پڑھانے کا حکم دیا، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے پکار کر اعلان کیا: ”نافرمان کے لیے تین دن تک جنت حلال نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الثاء / حدیث: 1423
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 98، حدیث 1436