المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عامر الشعبي، عن عدي بن حاتم باب: عامر شعبی کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ فَاذْكُرِ اسْمَ اللهِ، فَإِنْ أمْسَكَ عَلَيْكَ فَأَدْرَكْتَهُ حَيًّا فَاذْبَحْهُ، وَإِنْ أَدْرَكْتَهُ قَدْ قَتَلَ وَلَمْ يَأْكُلْ فَكُلْ، وَإِنْ وَجَدْتَ مَعَهُ كِلَابًا غَيْرَهُ فَلَا تَأْكُلْ فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي أَيُّهَا قَتَلَهُ، وَإِنْ رَمَيْتَ بِسَهْمِكَ فَاذْكُرِ اسْمَ اللهِ عَلَيْهِ، فَإِنْ أمْسَكَ عَلَيْكَ فَكُلْ، وَإِنْ وَجَدْتَهُ قَدْ غَابَ عَنْكَ يَوْمًا فَلَمْ تَجِدْ فِيهِ إِلَّا أَثَرَ سَهْمِكَ فَكُلْ إِنْ شِئْتَ، فَإِنْ وَجَدْتَهُ غَرِيقًا فِي مَاءٍ فَلَا تَأْكُلْ»سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”جب تم اپنا کتا چھوڑو تو اللہ کا نام لو، پھر اگر وہ تمہارے لیے (شکار) روک لے اور تم اسے زندہ پاؤ تو اسے ذبح کر لو، اور اگر تم اسے مار ڈالے ہوئے اور نہ کھایا ہوا پاؤ تو کھاؤ۔ اور اگر تم اس کے ساتھ دوسرے کتے بھی پاؤ تو مت کھاؤ، کیونکہ تمہیں معلوم نہیں کہ کس نے اسے مارا ہے۔ اور جب تم اپنا تیر چلاؤ تو اس پر اللہ کا نام لو، پھر اگر وہ تمہارے لیے روک لے تو کھاؤ۔ اور اگر تم اسے ایک دن غائب رہنے کے بعد پاؤ اور اس میں اپنے تیر کے نشان کے سوا کچھ نہ پاؤ تو چاہو تو کھاؤ۔ اور اگر تم اسے پانی میں ڈوبا ہوا پاؤ تو مت کھاؤ۔“