المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عامر الشعبي، عن عدي بن حاتم باب: عامر شعبی کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قُلْتُ: أَيْ رَسُولَ اللهِ إِنَّ أَرْضِي أَرْضُ صَيْدٍ قَالَ: «إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ الْمُعَلَّمَ وَسَمَّيْتَ فَكُلْ مَا أمْسَكَ عَلَيْكَ الْكَلْبُ، وَإِنْ قَتَلَ فَأَكَلَ مِنْهُ فَلَا تَأْكُلْ فَإِنَّهُ إِنَّمَا أمْسَكَ عَلَى نَفْسِهِ، وَإِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ سَمَّيْتَ فَخَالَطَتْهُ أَكْلُبٌ لَمْ تُسَمِّ عَلَيْهَا فَلَا تَأْكُلْ فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي أَيُّهُمَا قَتَلَهُ» قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرْمِي الصَّيْدَ فَيَغِيبُ عَنِّي اللَّيْلَةَ قَالَ: «فَإِذَا وَجَدْتَ فِيهِ سَهْمَكَ وَلَمْ تَجِدْ فِيهِ غَيْرَهُ فَكُلْهُ»سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری زمین شکار کی سرزمین ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم اپنا سدھایا ہوا کتا چھوڑو اور نام لو تو جو کچھ کتا تمہارے لیے روک لے کھاؤ، اور اگر وہ مار کر اس میں سے کھا لے تو مت کھاؤ، کیونکہ اس نے وہ اپنے لیے روکا ہے۔ اور جب تم اپنا کتا چھوڑو، نام لو، پھر اس کے ساتھ دوسرے کتے مل جائیں جن پر تم نے نام نہ لیا ہو تو مت کھاؤ، کیونکہ تمہیں معلوم نہیں کس نے اسے مارا ہے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں شکار پر تیر مارتا ہوں تو وہ رات بھر میری نظروں سے غائب رہتا ہے (کیا کروں؟) آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم اس میں اپنا تیر پاؤ اور اس کے سوا کوئی نشان نہ پاؤ تو اسے کھا لو۔“