المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمير مولى آبي اللحم الغفاري واسم آبي اللحم عبد الله بن عبد بن مالك بن عبد الله بن عفان وكان آبي اللحم شاعرا وشهد عمير فتح خيبر وإنما سمي آبي اللحم لأنه كان يمتنع من أكل اللحم. باب: سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ، آبی اللحم غفاری کے آزاد کردہ غلام، آبی اللحم کا نام عبداللہ بن عبد بن مالک بن عبداللہ بن عفان تھا، وہ شاعر تھے، عمیر رضی اللہ عنہ نے خیبر کی فتح میں شرکت کی، اور آبی اللحم اس لیے کہلائے کیونکہ وہ گوشت کھانے سے پرہیز کرتے تھے
حدیث نمبر: 14204
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ مُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ، عَنْ عُمَيْرٍ، مَوْلَى آبِي اللَّحْمِ قَالَ: «غَزَوْتُ مَعَ سَيِّدِي خَيْبَرَ وَشَهِدْتُ فَتْحَهَا فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْسِمَ لِي؟ فَأَعْطَانِي خُرْثِيَّ الْمَتَاعِ وَلَمْ يَقْسِمْ لِي»ترجمہ
سیدنا عمیر مولی آبی اللحم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اپنے آقا کے ساتھ خیبر کا غزوہ کیا اور اس کی فتح میں شریک رہا، میں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا کہ مجھے بھی (مالِ غنیمت میں سے) حصہ دیا جائے، تو آپ ﷺ نے مجھے سامان کی معمولی اشیاء عطا فرمائیں اور باقاعدہ حصہ نہیں دیا۔