المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمير بن قتادة الليثي أبو عبيد وهو عمير بن قتادة بن سعيد بن عامر بن جدع بن ليث بن بكر بن عبد مناة بن كنانة بن خزيمة بن مدركة بن إلياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان باب: سیدنا عمیر بن قتادہ لیثی ابوعبید رضی اللہ عنہ، وہ عمیر بن قتادہ بن سعید بن عامر بن جدع بن لیث بن بکر بن عبدمناہ بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان ہیں
حدیث نمبر: 14178
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْعَطَّارُ الْهَمْدَانِيُّ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثَنَا شِهَابُ بْنُ خِرَاشٍ الْحَوْشَبِيُّ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَهُمْ فَقَالَ: «نَضَّرَ اللهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَا فِقْهَ لَهُ، وَرَبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أفْقَهُ مِنْهُ»ترجمہ
سیدنا قتادہ لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”اللہ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے میری بات سنی اور اسے یاد رکھا، کیونکہ بسا اوقات فقہ کی بات پہنچانے والا خود فقیہ نہیں ہوتا، اور بسا اوقات فقہ کی بات پہنچانے والا اسے ایسے شخص تک پہنچا دیتا ہے جو اس سے زیادہ فقیہ ہو۔“