المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ومن أخبار عمرو بن معدي كرب باب: اور سیدنا عمرو بن معدی کرب رضی اللہ عنہ کے حالات میں سے
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، قَالَ: قَالَ: مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ، حَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِنَا قَالَ: حَرِّضَ سَلْمَانُ بْنُ رَبِيعَةَ الْخَيْلَ فَمَرَّ عَمْرُو بْنُ مَعْدِي كَرِبَ عَلَى فَرَسٍ لَهُ فَقَالَ لَهُ سَلْمَانُ: هَذَا الْهَجِينُ فَقَالَ عَمْرٌو: عَتِيقٌ، قَالَ: فَأَمَرَ بِهِ فَعُطِّشَ ثُمَّ دَعَا بِطَسْتٍ مِنْ مَاءٍ وَدَعَا بِعَنَاقِ الْخَيْلِ فَشَرِبَتْ فَجَاءَ فَرَسُ عَمْرٍو فَثَنَى يَدَيْهِ وَشَرِبَ وَهَذَا صَنِيعُ الهَجِينِ قَالَ: فَقَالَ لَهُ: أَلَا تَرَى؟ فَقَالَ: أَجَلْ الهَجِينُ يَعْرِفُ الهَجِينَ فَبَلَغَ عُمَرَ وَكَتَبَ إِلَيْهِ «قَدْ بَلَغَنِي مَا قُلْتَ لِأَمِيرِكَ، وَبَلَغَنِي أَنَّ لَكَ سَيْفًَا تُسَمِّيهِ الصِّمْعَامَةَ وَعِنْدِي سَيْفٌ مُصَمَّمٌ وَاللهِ لَئِنْ وَضَعْتَهُ عَلَى هَامَتِكَ لَا أُقْلِعَ حَتَّى أَبْلُغَ بِهِ شَيْئًا فَذَكَرَهُ مِنْ جَوْفِهِ، فَإِنْ سَرَّكَ أَنْ تَعْلَمَ أَحَقٌّ مَا أَقُولُ فَعُدْ»…(کسی حوض کے) پانی سے (گھوڑوں کو پلوایا)، اور گھوڑیوں کے بچوں کو بلایا تو انہوں نے (سیدھا کھڑے ہو کر) پانی پیا، پھر عمرو کا گھوڑا آیا اور اس نے اپنی دونوں اگلی ٹانگیں موڑ کر (جھک کر) پانی پیا، اور یہ دوغلی نسل کے جانور کا انداز ہے۔ (کسی نے) عمرو سے کہا: کیا تم دیکھتے نہیں؟ عمرو نے کہا: ہاں، دوغلا دوغلے کو پہچان لیتا ہے۔ یہ بات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو انہوں نے انہیں لکھا: ”مجھے پتا چلا ہے جو تم نے اپنے امیر سے کہا، اور مجھے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تمہاری ایک تلوار ہے جسے تم صمصامہ کہتے ہو، جبکہ میرے پاس ایک تیز دھار تلوار ہے، اللہ کی قسم! اگر میں نے وہ تمہارے سر پر رکھ دی تو اسے اس وقت تک نہ ہٹاؤں گا جب تک وہ (تمہارے جسم میں) کسی چیز تک نہ پہنچ جائے۔“ اور انہوں نے اس (خط) میں اسے دل سے (سختی سے) یاد دلایا، اور لکھا: ”اگر تمہیں یہ جاننا اچھا لگتا ہے کہ میں جو کہہ رہا ہوں وہ حق ہے تو دوبارہ ایسی بات کر کے دیکھو۔“