❮
❯
حدیث نمبر: 14118
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي عَاصِمٍ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ عِلْبَاءَ بْنِ أَحْمَرَ، حَدَّثَنِي أَبُو زَيْدٍ، قَالَ: «صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَجْرَ، ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَخَطَبَنَا حَتَّى حَضَرَتِ الظُّهْرُ، فَنَزَلَ فَصَلَّى، ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَخَطَبَنَا حَتَّى حَضَرَتِ الْعَصْرُ، ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَخَطَبَنَا حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ، فَأَخْبَرَنَا بِمَا هُوَ كَائِنٌ، فَأَعْلَمُنَا أَحْفَظُنَا»
ترجمہ

ابوزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی، پھر منبر پر چڑھے اور ہمیں خطبہ دیا یہاں تک کہ ظہر کا وقت آ گیا، پھر اترے اور نماز پڑھی، پھر منبر پر چڑھے اور ہمیں خطبہ دیا یہاں تک کہ عصر کا وقت آ گیا، پھر اترے اور عصر کی نماز پڑھی، پھر منبر پر چڑھے اور ہمیں خطبہ دیا یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا۔ آپ ﷺ نے ہمیں ان تمام باتوں کی خبر دی جو پیش آنے والی تھیں، چنانچہ ہم میں سب سے زیادہ جاننے والا وہی ہے جو ہم میں سب سے زیادہ یاد رکھنے والا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14118
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 28، حدیث 46