المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن أخطب أبو زيد الأنصاري باب: سیدنا عمرو بن اخطب ابوزید انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14116
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ عِلْبَاءَ بْنِ أَحْمَرَ، عَنْ أَبِي زَيْدٍ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «ادْنُ فَامْسَحْ ظَهْرِي» فَدَنَوْتُ فَمَسَحْتُ ظَهْرَهُ وَوُضَعْتُ خَاتَمَ النُّبُوَّةِ بَيْنَ أُصْبُعَيَّ، قُلْتُ: وَمَا خَاتَمُ النُّبُوَّةِ؟ قَالَ: «شَعَرٌ بَيْنَ كَتِفَيْهِ»ترجمہ
ابوزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”قریب آؤ اور میری پیٹھ پر ہاتھ پھیرو۔“ چنانچہ میں قریب گیا اور آپ کی پیٹھ پر ہاتھ پھیرا تو مہرِ نبوت میری دو انگلیوں کے درمیان آ گئی۔ (راوی نے) پوچھا: مہرِ نبوت کیا تھی؟ فرمایا: آپ ﷺ کے دونوں کندھوں کے درمیان بال (کا ایک نشان) تھا۔