❮
❯
حدیث نمبر: 14024
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: لَمْ يَكُنْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَّالًا يَعْمَلُونَ بِهَا عَلَى نَخْلِ خَيْبَرَ وَزَرْعِهَا، فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَهُودَ خَيْبَرَ، فَدَفَعَ إِلَيْهِمْ خَيْبَرَ عَلَى أَنْ يَعْمَلُوهَا عَلَى النِّصْفِ، فَيُؤَدُّونَهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ، وَقَالَ لَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أُقِرُّكُمْ فِيهَا مَا أَقَرَّكُمُ اللهُ» ، فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُ إِلَيْهِمْ عَبْدَ اللهِ بْنَ رَوَاحَةَ، فَيَخْرُصُ النَّخْلَ حِينَ يَطِيبُ أَوَّلُ الثَّمَرِ قَبْلَ أَنْ يُؤْكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ يُخَيِّرُ الْيَهُودَ أَنْ يَأْخُذُوهَا بِذَلِكَ الْخَرْصِ أَوْ يَدْفَعُوهَا إِلَيْهِمْ بِذَلِكَ الْخَرْصِ
ترجمہ

ابن شہاب زہری رحمہ اللہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ کے پاس خیبر کے کھجوروں اور کھیتی پر کام کرنے والے مزدور نہ تھے، تو نبی کریم ﷺ نے خیبر کے یہودیوں کو بلایا اور خیبر انہیں اس شرط پر دے دیا کہ وہ اس پر آدھی پیداوار کے عوض کام کریں گے اور وہ رسول اللہ ﷺ اور آپ ﷺ کے ساتھیوں کو ادا کریں گے، اور نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”میں تمہیں اس میں اس وقت تک برقرار رکھوں گا جب تک اللہ تمہیں برقرار رکھے۔“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو ان کے پاس بھیجا کرتے تھے، وہ پھل پکنے کے آغاز میں، اسے کھائے جانے سے پہلے، کھجوروں کا اندازہ لگاتے، پھر یہود کو اختیار دیتے کہ وہ اسی اندازے کے مطابق پیداوار لے لیں یا اسی اندازے کے مطابق انہیں دے دیں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14024
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 179، حدیث 427