المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ومن أخباره باب: ان کے بعض واقعات
حدیث نمبر: 14022
ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ، خَرَصَهُمْ هَذَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَنِي عَنِ ابْنِ رَوَاحَةَ: أَنَّهُ خَرَصَ بَيْنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ الْيَهُودِ، فَقَالُوا: إِنْ شِئْتُمْ فَلَنَا، وَإِنْ شِئْتُمْ فَلَكُمْ، قَالُوا: بِهَذَا قَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُترجمہ
ابن جریج رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے عطاء رحمہ اللہ سے پوچھا: کیا یہ تخمینہ رسول اللہ ﷺ کے دور میں لگایا گیا تھا؟ تو انہوں نے مجھے ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ اور یہود کے درمیان تخمینہ لگایا، اور کہا: اگر چاہو تو یہ ہمارا ہوگا، اور اگر چاہو تو تمہارا۔ انہوں (یہود) نے کہا: اسی (انصاف) سے آسمان و زمین قائم ہیں۔