حدیث نمبر: 14017
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنُّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يَقُولُ: «خَرَصَهَا ابْنُ رَوَاحَةَ أَرْبَعِينَ أَلْفَ وَسْقٍ، وَزَعَمَ أَنَّ الْيَهُودَ لَمَّا خَيَّرَهُمْ ابْنُ رَوَاحَةَ أَخَذُوا التَّمْرَ، وَعَلَيْهِمْ عِشْرُونَ أَلْفَ وَسْقٍ»
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ابن رواحہ رضی اللہ عنہ نے اس کا تخمینہ چالیس ہزار وسق لگایا، اور ان کا کہنا ہے کہ جب ابن رواحہ نے یہود کو اختیار دیا تو انہوں نے کھجوریں (خود) لے لیں اور ان پر (مسلمانوں کے حصے کے) بیس ہزار وسق (دینا) لازم ہوا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14017
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 176، حدیث 420