المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خرشة بن الحر، عن عبد الله بن سلام باب: خرشہ بن حر کی سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 13993
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ، قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَلَقِيتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ سَلَامٍ، فَقَالَ: " أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا هُوَ فِي كِتَابِ اللهِ؟، فَذَكَرَ قَوْمًا يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ، يَقُولُ إِبْرَاهِيمُ: يَا رَبِّ حَرَقْتَ بَنِيَّ، فَيَخْرُجُونَ مِنْهَا "ترجمہ
خرشہ بن حر بیان کرتے ہیں: میں مدینہ آیا تو مجھے سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ ملے، انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک ایسی حدیث نہ سناؤں جو اللہ کی کتاب میں ہے؟ پھر انہوں نے ان لوگوں کا ذکر کیا جو جہنم سے نکالے جائیں گے، ابراہیم علیہ السلام کہیں گے: اے میرے رب! تو نے میری اولاد کو جلا دیا، چنانچہ وہ اس سے نکال لیے جائیں گے۔