المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند عبد الله بن أنيس الأنصاري جابر بن عبد الله الأنصاري، عن عبد الله بن أنيس باب: سیدنا عبداللہ بن انیس انصاری رضی اللہ عنہ کی مرویات؛ سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ کی سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 13931
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُقْبِلٍ الْبَصْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ وَهْبٍ الْعَلَّافُ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حُوَيِّصَةَ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُنَيْسٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: «ضَرَبَ الْمُسْتَنِيرُ بْنُ رِزَامٍ الْيَهُودِيُّ وَجْهِي بِمِخْرَشٍ مِنْ شَوْحَطٍ، فَشَجَّنِي مُنَقِّلَةً، أَوْ مَأْمُومَةً، فَأَتَيْتُ بِهَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَشَفَ عَنْهَا وَتَفَلَ فِيهَا، فَمَا آذَانِي مِنْهَا شَىءٌ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن انیس انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مستنیر بن رزام یہودی نے شوحط کی لکڑی کی چھڑی سے میرے چہرے پر مارا، جس سے میرا سر پھٹ گیا، ہڈی ہلانے والا زخم یا دماغ کی جھلی تک پہنچنے والا زخم لگا۔ میں یہ زخم لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، آپ ﷺ نے اسے کھولا اور اس پر تھوکا، تو پھر اس سے مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔