المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن أبي مليكة، عن عبد الله بن الزبير باب: عبداللہ بن ابی ملیکہ کی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13873
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُنَيْدِ بْنِ دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَاجِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ: " أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ، أَخْبَرَهُمْ أَنَّهُ قَدِمَ رَكِبٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللهِ اسْتَعْمِلْ الْأَقْرَعَ عَلَى قَوْمِهِ، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللهِ لَا تَسْتَعْمِلْهُ، فَتَنَازَعَا حَتَّى ارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا، فَنَزَلَ فِي ذَلِكَ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللهِ وَرَسُولِهِ} [الحجرات: ١] ، حَتَّى انْقَضَتِ الْآيَةُترجمہ
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو تمیم کا ایک وفد نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جس میں اقرع بن حابس بھی شامل تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اقرع کو ان کی قوم پر عامل مقرر فرما دیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! انہیں عامل مقرر نہ کریں۔ دونوں میں بحث ہوئی یہاں تک کہ ان کی آوازیں بلند ہو گئیں، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کے آگے مت بڑھو“ [سورۃ الحجرات: 1]، یہاں تک کہ آیت مکمل ہوئی۔