المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يوسف مولى الزبير، عن ابن الزبير باب: یوسف، زبیر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13861
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّازَّقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّ زَمْعَةَ، كَانَتْ لَهُ جَارِيَةٌ وَكَانَ يَطَأُهَا وَكَانُوا يَتَّهِمُونَهَا، فَوَلَدَتْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَا الْمِيرَاثُ فَلَهُ، وَأَمَّا أَنْتِ فَاحْتَجِبِي مِنْهُ يَا سَوْدَةُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ لَكِ بِأَخٍ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ زمعہ کی ایک لونڈی تھی جس سے وہ ازدواجی تعلق رکھتے تھے، اور لوگوں کو اس پر (بدکاری کا) شبہ تھا، پس اس نے ایک بچہ جنا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میراث تو اسی (زمعہ کے بیٹے) کا حق ہے، لیکن اے سودہ! تم اس سے پردہ کرو، کیونکہ وہ تمہارا بھائی نہیں ہے۔“