المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يوسف مولى الزبير، عن ابن الزبير باب: یوسف، زبیر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13860
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ يُوسُفَ، مَوْلَى الزُّبَيْرِ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ أَحُجُّ عَنْ أَبِي؟، فَقَالَ: «أَنْتَ أَكْبَرُ وَلَدِهِ» ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «فَاحْجُجْ عَنْهُ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک آدمی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی! کیا میں اپنے والد کی طرف سے حج کر سکتا ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اس کی سب سے بڑی اولاد ہو؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو ان کی طرف سے حج کرو۔“