حدیث نمبر: 13753
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُولٍ، قَالَ: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَيَّاشِ بنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَعِيسَى بْنَ هِلَالٍ الصَّدَفِيَّ، يُحَدِّثَانِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي رِجَالٌ يُرْكِبُونَ نِسَاؤُهُمْ عَلَى سُرُوجٍ كَأَشْبَاهِ الرِّجَالِ كَاسِيَاتٍ عَارِيَاتِ عَلَى رُؤُسِهِنَّ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْتِ فَالْعَنُوهُنَّ فَإِنَّهُنَّ مَلْعُونَاتٌ، لَوْ كَانَتْ وَرَاءَكُمْ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ خَدَمَتْهُمْ كَمَا تَخْدُمُكُمْ لَنِسَاءُ الْأُمَمِ قَبْلَكُمْ»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میری امت میں عنقریب ایسے مرد ہوں گے جو اپنی عورتوں کو زینوں پر سوار کریں گے، وہ مردوں کی مانند ہوں گی، وہ پہننے کے باوجود ننگی ہوں گی، ان کے سروں پر بختی اونٹنیوں کے کوہان جیسا جوڑا ہوگا، ان پر لعنت کرو، کیونکہ وہ ملعون ہیں، اگر تمہارے پیچھے کوئی امت ہوتی تو وہ تمہاری اتنی ہی خدمت کرتی جتنی پہلی امتوں کی عورتیں تمہاری خدمت کرتی ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13753
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 63، حدیث 156