المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن حريش، عن عبد الله بن عمرو باب: عمرو بن حریش کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13752
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: ثنا الْعَلَاءُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعَطَّارُ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِياثٍ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ حَرِيشٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو: إِنَّا بِأَرْضٍ لَيْسَ بِهَا ذَهَبٌ وَلَا فِضَّةٌ، أَفَنَبِيعُ الْبَعِيرَ بِالْبَعِيرَيْنِ وَالْبَقَرَةَ بِالْبَقَرَتَيْنِ وَالشَّاةَ بِالشَّاتَيْنِ؟، قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُجَهِّزَ جَيْشًا فَنَفِدَتِ الْإِبِلُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ نَفِدَتِ الْإِبِلُ، فَقَالَ: «خُذْ لِي قَلَائِصَ الصَّدَقَةِ» ، فَجَعَلْتُ آخُذُ الْبَعِيرَ بِالْبَعِيرَيْنِ إِلَى إِبِلِ الصَّدَقَةِترجمہ
عمرو بن حریش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے کہا: ہم ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں نہ سونا ہے نہ چاندی، تو کیا ہم ایک اونٹ دو اونٹوں کے بدلے، ایک گائے دو گایوں کے بدلے اور ایک بکری دو بکریوں کے بدلے بیچ سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں ایک لشکر تیار کروں، تو اونٹ ختم ہو گئے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، اونٹ ختم ہو گئے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے لیے صدقے کی جوان اونٹنیاں لے لو۔“ تو میں ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ صدقے کے اونٹوں میں سے لینے لگا۔