حدیث نمبر: 13544
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا خَالِدٌ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ فِي سَاعِدَيْهِ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَنَفَخَهُمَا فَطَارَا، فَقَالَ: «هُمَا كَذَّابَا أُمَّتِي صَاحِبُ الْيَمَنِ وَصَاحِبُ الْيَمَامَةِ، وَلَيْسَا بِضَارَّيْ أُمَّتِي شَيْئًا»
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے خواب میں دیکھا کہ گویا آپ ﷺ کے دونوں بازوؤں میں سونے کے دو کنگن ہیں، تو آپ ﷺ نے ان پر پھونک ماری تو وہ اڑ گئے، پھر فرمایا: ”یہ دونوں میری امت کے دو جھوٹے (مدعیانِ نبوت) ہیں: یمن والا اور یمامہ والا، اور یہ دونوں میری امت کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13544
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 439، حدیث 13601