المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن أبي رباح، عن ابن عمر باب: عطاء بن ابی رباح کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13543
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، ثنا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، ثنا الْيَسَعُ بْنُ طَلْحَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ يُحَدِّثُ: عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا صَلَاةً فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ قَالَ: «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ، فَقَالَ رَجُلٌ خَلْفَهُ: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: «مَنِ الْمُتَكَلِّمُ آنِفًا؟» قَالَ الرَّجُلُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ رَأَيْتُ بِضْعَةً وَثَلَاثِينَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَهَا أَيُّهُمْ يَكْتُبُهَا أَوَّلًا»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک دن نماز پڑھائی، جب آپ ﷺ نے رکوع سے سر اٹھایا تو فرمایا: ”سمع اللہ لمن حمدہ۔“ تو آپ ﷺ کے پیچھے ایک آدمی نے کہا: ربنا ولک الحمد کثیرا طیبا مبارکا فیہ۔ جب نبی کریم ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو تین بار فرمایا: ”ابھی کس نے یہ کہا؟“ اس آدمی نے کہا: میں نے، یا رسول اللہ! آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں نے تیس سے زیادہ فرشتوں کو دیکھا کہ وہ اس کلمے کو لکھنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔“